سرسی :31؍ڈسمبر (ایس او نیوز) تیز رفتار بائک چلانے کے دوران توازن کھو کر راستے کنارے مٹی کے تودے کو ٹکر دینےکے نتیجےمیں ایک طالب علم ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے ہلیکل روڈ فاریسٹ دفتر کے سامنے پیش آیاہے۔
مہلوک سوار کی شناخت اجئے پرکا داسئین (19)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ اجئے 29ڈسمبر کی رات 30-10بجے اپنی بائک پر دوستوں کے ساتھ جارہاتھاتو فاریسٹ آفیس کے سامنے بائک توازن کھو کر مٹی کے تودے سے جاٹکرائی ، بائک سوار اجئے کے سرپر شدید چوٹ آنے سے جائے وقوع ہی ہلا ک ہواتو عقبی سوار پرسنا آنند نایک 18سال کا متعلم شدید زخمی ہواہے۔ سی پی آئی گریش اور پی ایس آئی شیوکمار نے جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد کیس داخل کرلیا ہے